ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈرگس مافیا کو ختم کرنے سے متعلق اعلیٰ پولیس افسروں کا اجلاس

ڈرگس مافیا کو ختم کرنے سے متعلق اعلیٰ پولیس افسروں کا اجلاس

Tue, 01 Sep 2020 10:29:49    S.O. News Service

بنگلورو، یکم ستمبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے داخلہ امور بسواراج بومئی نے آج کہا کہ ریاست میں ڈرگس مافیا سے متعلق اندر جیت لنکیش کے بیان کو ریاستی حکومت نے سنجیدہ لیا ہے۔ریاست اور بنگلورومیں منشیات کی خرید و فروخت پر روک لگانے ٹھوس اقدامات کرنے کے تعلق سے آج انہوں نے سینئر پولیس افسروں کاایک اہم اجلاس طلب کیا تھا۔ اس تعلق سے بومئی نے کہا کہ ڈرگ مافیا میں ملوث لوگوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ اس اجلاس میں 50سے زیادہ سینئر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈرگ مافیا کو کس طرح ختم کیا جاسکتا ہے اس پر بھی غور وفکر ہوئی۔ ریاست اور بنگلور میں منشیات کی دہشت کو کچلنے سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

اس کے علاوہ وزیر موصوف نے پولیس افسروں کو بتایا کہ منشیات سے متعلق اندرجیت لنکیش نے جو بیان دیا ہے اس پر بھی سنجیدگی سے غور کرنے کے لئے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اس تعلق سے ہمارے محکمہ کے پاس بھی اطلاعات ہیں۔ ان تمام نکات پر بحث کے بعد سی سی بی افسروں کا بھی ایک اجلاس طلب کیا جائے گا۔پچھلی جمعرات کو این سی بی افسروں نے کروڑوں روپئے مالیات منشیات ضبط کی ہیں۔اس ریکیٹ میں بشمول فلمی دنیا کے فنکار، سنگیت کار کئی اہم شخصیات کے بچے بھی ملوث ہیں۔اس سلسلہ میں گرفتار افراد نے یہ اطلاع دی ہے۔پولیس نے ڈرگ مافیا سے متعلق کئی اہم ثبوت اکٹھا کئے ہیں جس کی بنیاد پر کئی فلمی شخصیتوں اور سیاستدانوں کے بچوں کو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔


Share: